• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 6801

    عنوان:

    ایک مرتبہ صلوة استسقاء تین دن تک پڑھی گئی پانی نہیں آیا۔ تو کیا پھر سے اسی جگہ استسقاء پڑھی جاسکتی ہے؟

    سوال:

    ایک مرتبہ صلوة استسقاء تین دن تک پڑھی گئی پانی نہیں آیا۔ تو کیا پھر سے اسی جگہ استسقاء پڑھی جاسکتی ہے؟

    جواب نمبر: 6801

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1441=1251/ ب

     

    لوگوں کو چاہیے کہ اپنے گناہوں کو ترک کریں، پھر سچی پکی توبہ کریں۔ کثرت سے صدقہ وخیرات کریں۔ اور پھر نہایت خشوع کے ساتھ نماز استسقاء پڑھیں۔ تین دن جب نماز استسقاء پڑھ لی تو اب پڑھنے کی ضرورت نہیں۔ صدقہ خیرات غریبوں پر کرتے رہیں اور اپنے گناہوں سے توبہ واستغفار کرتے رہیں۔ اگر بارش نہیں ہوئی تو اس میں اللہ تعالیٰ کی کوئی حکمت ومصلحت ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند