• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 620

    عنوان:

    طلاق سے بچنے کے لیے کوئی دعا یا وظیفہ بتائیں؟

    سوال:

    میری بیوی طلاق کا مطالبہ کررہی ہے، لیکن میں اس کو طلاق نہیں دینا چاہتا۔

    براہ کرم، مجھے کوئی سورة، کوئی دعا یا ذکر بتلادیں اور میرے لیے دعا فرمائیں۔

    والسلام

    جواب نمبر: 620

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى: 239/ل=239/ل)

     

    بہشتی زیور میں حضرت تھانوی -رحمة الله عليه-نے محبت زوجین کے لیے یہ لکھا ہے اگر زوجین میں سے کسی کو دوسرے سے نفرت ہو اور محبت نہ ہو تو آیات ذیل کو لکھ کر محب (شوہر) اپنے پاس رکھے اور نمک یا مٹھائی پر پڑھکر محبوب (بیوی) کو کھلادیں فلانة کی جگہ محبوب (بیوی) کا نام اور فلان کی جگہ محب (شوہر) کا نام لکھیں بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم وَأَلْقَيْتُ عَلَيْكَ مَحَبَّةً مِنِّي وَلِتُصْنَعَ عَلَى عَيْنِي إِذْ تَمْشِي أُخْتُكَ فَتَقُولُ هَلْ أَدُلُّكُمْ عَلَى مَنْ يَكْفُلُهُ فَرَجَعْنَاكَ إِلَى أُمِّكَ كَيْ تَقَرَّ عَيْنُهَا وَلا تَحْزَنَ وَقَتَلْتَ نَفْسًا فَنَجَّيْنَاكَ مِنَ الْغَمِّ وَفَتَنَّاكَ فُتُونًا ییَامُقَلِّبَ القُلُوْبِ ویَا مُسَخِّرَ السَّمَاوَاتِ السَّبْعِ والْاَرْضِیْنَ السَّبْعِ قَلِّبْ لِفُلاَنٍ قَلْبَ فُلاَنَةِ بِالْخَیْرِ لأَدَاءِ الْحُقُوْقِ یَا وَدُوْدُ حَبِّبْ حَبِّبْ یَاوَدُوْدُ (بہشتی زیور: 91 حصہ نمبر9) نیز بعد نماز عشاء گیارہ دانے سیاہ مرچ کے لے کر آگے پیچھے گیارہ بار درود شریف اور درمیان میں گیارہ سو بار یا لطیفُ یا ودودُ پڑھیں اور بیوی کے مہربان ہونے کا خیال رکھیں جب سب پڑھ چکیں تو ان سیاہ مرچوں پر دم کرکے تیز آنچ میں ڈالدیں اور اللہ سے دعا کریں۔ ان شاء اللہ تعالیٰ بیوی مہربان ہوجائے گی یہ عمل کم سے کم چالیس روز کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند