• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 6195

    عنوان:

    اگر کسی شخص پر سحر ہوا ہو اسے کیا کرنا چاہیے؟

    سوال:

    اگر کسی شخص پر سحر ہوا ہو اسے کیا کرنا چاہیے؟ (۲) شیخ عبدالعزیز بن باز کے متعلق ہمارے اکابر کیا کہتے ہیں؟

    جواب نمبر: 6195

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 663=715/ ل

     

    (۱) کسی اچھے عامل سے مل کر علاج کرایا جائے، شیخ الاسلام حضرت مولانا سید حسین احمد مدنی رحمة اللہ علیہ دفع سحر کے لیے یہ عمل تجویز کرتے تھے کہ قرآن شریف کی آیت :واِذْقَتَلْتُمْ نَفْسًا سے تَکْتُمُونَ تک ایک ہزار بارپڑھ کر ایک کلو نمک میں دم کیا جائے اور سحر زدہ شخص کو کثرت سے اس نمک کو سبزی دال وغیرہ میں ڈال کر کھلایا جائے او ریہ عمل کم سے کم چالیس روز تک کیا جائے ان شاء اللہ سحر ختم ہوجائے گا۔

    (۲) شیخ مذکور کا تذکرہ میں نے اپنے اکابر کی کسی کتاب میں نہیں دیکھا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند