• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 5814

    عنوان:

    میرا بھائی مدرسہ میں درس نظامی پڑھ رہا تھا۔ دوسال کے بعد کسی وجہ سے تعلیم کو ترک کردیا۔ مدرسہ کو چھوڑ کر نکل گیا۔ اس کے بعد سے اس کی زندگی بڑی مشکل ہوگئی۔ بڑا پکا تبلیغی تھا، کئی مرتبہ چار مہینہ اللہ کے راستہ میں نکلا اور مقامی کام بہت پابندی سے کرتا رہا۔ گھر میں تعلیم شروع کیا۔ لیکن جب سے مدرسہ سے نکلا نہ تبلیغ میں نکلتاہے ، نہ جماعت کی نماز میں شرکت ، نہ مقامی کام نہ تعلیم، بے روزگار گھر میں رہتا ہے۔ ایک مرتبہ خود کشی کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔ پڑھائی کے زمانہ میں ایک استاد نے کچھ اس طرح کہا:?جو اس لائن کو چھوڑے گا وہ در بدر کا دھکا کھائے گا?۔غالباً ایک کتاب ․․․․․وصایا امام اعظم رحمة اللہ علیہ میں میں نے پڑھا کہ امام صاحب نے اپنے کسی شاگرد کونصیحت کی کہ علم کے راستہ کو کبھی نہ چھوڑنا، کیوں کہ زندگی تنگ ہوجائے گی۔ اس کے ساتھ ایک قرآن کی آیت بھی ہے․․․?وَ مَنْ اَعْرَضَ عَنْ ذِکْرِیْ فَاِنَّ لَہ مَعِیْشَةً ضَنْکًا? کیا یہی وجہ ہے کہ میرے بھائی کی زندگی مشکل اور تنگ ہوگئی ہے؟ اس کا حال کیا ہے؟ وہ بہت استغفار اور توبہ کرتا ہے لیکن کوئی فرق نہیں۔ آپ کی رہنمائی اور دستگیری کی ضرورت ہے اور اس کے حق میں دعا کی درخواست ہے۔ اس مسئلہ کا حال برائے مہربانی تفصیل سے بیان کیجئے۔  

    سوال:

    جواب نمبر: 5814

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1269=926/ ھ

    جو کچھ ہونا تھا وہ تو ہوگیا،اب آپ کے بھائی کو چاہیے کہ وہ دنیاوی دینی ہر معاملہ میں تقویٰ اختیار کرے: قال اللّٰہ تعالیٰ: وَمَنْ یَّتَّقِ اللّٰہَ یَجْعَلْ لَّہ مَخْرَجًا وَیَرْزُقْہُ مِنْ حَیْثُ لاَ یَحْتَسِبْ (پ:۲۸ سورة الطلاق) اور ہرنماز کے بعد اول وآخر تین تین مرتبہ درود شریف اور درمیان میں سورہٴ قریش تین دفعہ پڑھنے کا اہتمام رکھے، بہشتی زیور، جزاء الاعمال، فضائل صدقات کا وقتاً فوقتا مطالعہ کرتا رہے، اللہ پاک اس کو اور آپ کو اور آپ کے جمیع متعلقین کو تمام مکارہ سے محفوظ رکھے، سعادت دارین سے نوازے۔ آمین

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند