• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 5222

    عنوان:

    میں پانچ وقت کی نماز اور قرآن مجید کی تلاوت پابندی سے کرتا ہوں۔ میں مسلسل اسلامی کتابیں بھی پڑھتا ہوں۔ مجھے ایک پریشانی ہے جو مجھے گزشتہ ۱۶/ سالوں سے پریشان کررہی ہے۔ پریشانی یہ ہے کہ جب میں زنا بالجبر کا واقعہ سنتاہوں تومیں ذہنی طور پر بہت زیادہ پریشان ہوجاتاہوں۔ گر زنابالجبر لڑکے اور لڑکیوں کے آزادانہ ملاپ اور بے پردہ ہو نے کی وجہ سے ہوتاہے تو اس وقت میریہ یہ حالت نہیں ہوتی ہے۔۔۔؟؟؟

    سوال:

    میں پانچ وقت کی نماز اور قرآن مجید کی تلاوت پابندی سے کرتا ہوں۔ میں مسلسل اسلامی کتابیں بھی پڑھتا ہوں۔ مجھے ایک پریشانی ہے جو مجھے گزشتہ ۱۶/ سالوں سے پریشان کررہی ہے۔ پریشانی یہ ہے کہ جب میں زنا بالجبر کا واقعہ سنتاہوں تومیں ذہنی طور پر بہت زیادہ پریشان ہوجاتاہوں۔ گر زنابالجبر لڑکے اور لڑکیوں کے آزادانہ ملاپ اور بے پردہ ہو نے کی وجہ سے ہوتاہے تو اس وقت میریہ یہ حالت نہیں ہوتی ہے۔ یہ حالت صرف اس وقت ہوتی ہے جب اس کا شکار باعصمت اور پاکدامن لڑکیاں ہوتی ہیں جن کی کوئی غلطی نہیں ہوتی ہے۔ یا جب یہ مسلم مسلح لڑائی والے علاقوں میں دشمنوں کے ذریعہ ہوتا ہے۔ میں ہمیشہ ان لوگوں کو مارڈالنا چاہتا ہوں جو یہ کام کرتے ہیں لیکن میں اس پر طاقت نہیں رکھتاہوں۔ یہ پریشانی مزید بڑھ جاتی ہے ۔یہ پریشانی اس وقت بڑھ جاتی ہے جب میں نفسیاتی ٹارچر اوران حالات کے بارے میں سوچتا ہوں جس کوحادثہ کا شکارمختلف حملہ کی وجہ سے سامنا کرتا ہے۔ میں ذہنی طورپربے قرار ہوجاتا ہوں۔ اگر چہ میں اس سے بچنے کی کوشش کرتا ہوں اوردعا کرتا ہوں، پھر بھی میں اپنے ذہن کو واضح منطقی سبب نہیں دے سکتا، اور یہ چیز مسلسل مجھے پریشان کرتی ہے۔ میں اپنے کام اور آگے کی تعلیم میں مجتمع نہیں ہوپاتا ہوں۔ بسا اوقات میں (نفسیاتی)ڈاکٹر کے پاس جانا چاہتا ہوں لیکن میرے خیال میں صرف وہ لوگ انٹی ڈی پریزینٹ ٹیبلٹ (ایسی دوا جو اداسی وغیرہ علاج میں استعمال ہوتی ہے)اور صرف ذہن تبدیل کرتے ہیں اس کے علاوہ کچھ نہیں کرتے۔ اب تک اس سے صرف میرا قیمتی وقت اور زندگی تباہ کیا ہے۔ آخر کار اسلامی کتاب پڑھنے کے بعد ، نفل نماز اور ذکر اور دعا کے ساتھ میں نے اپنے آپ کو اس بات کا باور کرالیا ہے کہ علماء کرام سے مدد لوں۔ اسی وجہ سے میں آپ کو لکھتا ہوں۔ براہ کرم میری مدد کریں اور اگر اس طرح کا شکار کوئی ہے تو اس کی ذہنیت اورنفسیات کواسلامی طریقہ کے مطابق سابقہ حالت پر کیسے لایا جائے گا۔

    جواب نمبر: 5222

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1130=1130/ ھ

     

    ایسی حالت ہوجانے پر دو رکعت نفل صلاة الحاجت پڑھ لیا کریں، پھر سورہٴ الم نشرح اور سورہٴ قریش گیارہ گیارہ مرتبہ اور اول و آخر درود شریف گیارہ مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کرکے پی لیا کریں اور الحاح و زاری کے ساتھ حادثہ کے شکار مظلوموں اور اپنے حق میں دعا کیا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند