• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 4518

    عنوان:

     میرے گھر میں رزق کے حوالہ سے کافی پریشانی ہے۔ میں کیا کروں؟ اورمیں اقرا ء یونیورسٹی میں بی ای کا طالب علم ہوں، لیکن پڑھنے میں میرا دل بالکل نہیں لگتا ہے۔ صحیح عمل بتائیں۔

    سوال:

     میرے گھر میں رزق کے حوالہ سے کافی پریشانی ہے۔ میں کیا کروں؟ اورمیں اقرا ء یونیورسٹی میں بی ای کا طالب علم ہوں، لیکن پڑھنے میں میرا دل بالکل نہیں لگتا ہے۔ صحیح عمل بتائیں۔

    جواب نمبر: 4518

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 805=859/ د

    آپ یہ دعا ئیں پڑھنے کا معمول بنالیں (الف) رَبِّ زِدْنِی عِلمًا رَبِّ انْفَعْنِیْ بِمَا عَلَّمْتَنِیَ وَ عَلِّمْنِیْ مَا یَنْفَعُنی

    (ب) اَللّٰہُمَّ اکْفِنِی بِحَلَالِکَ عَنْ حَرَامِکَ وَ اغْنِنِی بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاک ان شاء اللہ رزق میں وسعت اور برکت حاصل ہوگی نیز علم نافع حاصل ہوگا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند