• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 419

    عنوان:

    چلتے پھرتے ذکر کرنا صحیح ہے؟ مثلاً بازاروں میں یا ایسی جگہ پر جہاں گانا بجانا ہوں یا دنیوی باتیں ہورہی ہوں۔

    سوال:

    چلتے پھرتے ذکر کرنا صحیح ہے؟ مثلاً بازاروں میں یا ایسی جگہ پر جہاں گانا بجانا ہوں یا دنیوی باتیں ہورہی ہوں۔

    جواب نمبر: 419

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى: 198/ل=199/ل)

     

    چلتے پھرتے بازاروں میں ذکر کرنا جائز ہے قرآن شریف میں ہے : الَّذِیْنَ یَذْکُرُوْنَ اللّٰہَ قِیَامًا وَقُعُوْدًا وَعَلیٰ جُنُوبِہِمْ (الآیة) اسی طرح جہاں لوگ گانے بجانے یا دنیاوی باتوں میں مشغول ہوں وہاں اس نیت سے ذکرکرنا کہ یہ لوگ فسق و فجور میں مبتلا ہیں اور میں تسبیح میں مشغول رہوں تو یہ بہتر و افضل ہے : قالوا إن نوی أن الفسقة یشتغلون بالفسق وأنا أشتغل بالتسبیح فہو أفضل و أحسن (الأشباہ والنظائر: 54) یہ اور بات ہے کہ گانے بجانے کی مجلسوں میں بیٹھنا درست نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند