متفرقات >> دعاء و استغفار
سوال نمبر: 4187
آنکھیں بند کرکے دعا مانگنا صحیح ہے؟
آنکھیں بند کرکے دعا مانگنا صحیح ہے؟
جواب نمبر: 418701-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 278=278/ م
دعا میں تضرع، تخشع اور توجہ الی اللہ مطلوب ہیں، اگر یہ چیزیں آنکھ بند کرکے دعا کرنے کی صورت میں حاصل ہوتی ہوں تو آنکھیں بند کرکے دعا مانگنے میں مضایقہ نہیں ورنہ آنکھ کھلی رکھ کر دعا کی جائے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میراایک رشتہ دار ہے جس کو چار سال پہلے ٹائفائڈ بخار ہوگیا تھا۔ جس کی وجہ سے وہ بہت کمزور ہوگیا تھا۔ اب بھی اسے کبھی کبھی بخار ہوجاتا ہے، اور صحت بہت کمزور ہوتی جاتی ہے۔ اورساتھ ساتھ ہاتھ پاؤں میں درد بھی ہوتا ہے۔ مہربانی کرکے قرآن کی کوئی سورت بتادیں۔ جس سے اس کا یہ دائمی بخار ختم ہوجائے۔
10455 مناظردرود شریف، حضور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ذکر کر کے دیگر انبیاء پر پڑھنا صحیح ہے یا دیگر انبیاء علیہ السلام کے ساتھ براہ راست بھی پڑھ سکتے ہیں؟ اور غیر انبیاء مثلاُ اہل بیت، صحابہ کرام اور اولیاء علماء اور صالحین کے نام کے ساتھ درود یا سلام کے القاب کا پڑھنا نبی کریم علیہ السلام کے واسطے سے یعنی آپ علیہ السلام کے تابع کرکے مثلاً ایسا کہنا کہ:? اللہم صل علی محمد و علی آلہ و اصحابہ و اہل بیتہ و علماء امتہ و اولیاء ملتہ و علی امتہ اجمعین? یہ صحیح ہے یا غلط ؟ یا پھر یہ کہ: صلی اللہ علیہ وسلم و علی آلہ و صحبہ اجمعین?؟ اور اسی طرح ?صلی اللہ علیہ و علی علماء امتہ و اولیاء ملتہ وغیرہ جیسے علماء اکثر کتابوں میں بطور دعا اکثر لکھا کرتے ہیں اور صوفی سلسلہ میں بھی بہت سے اوراد و وظائف کے ساتھ سلسلے کے بزرگوں کے لیے منقول ہیں ۔ ازراہ کرم وضاحت فرماویں۔
9767 مناظر