India

سوال # 4047

میں نے کمپیوٹر سائنس اور انجینئرنگ میں تین سالہ ڈپلوما کورس کیاہے، لیکن مجھے ابھی تک کہیں ملازمت نہیں ملی ہے۔ میں نے بہت سی جگہوں پہ امتحان اور انٹرویو دیا ،کہیں کامیابی نہیں مل مل سکی۔ میں بہت پریشان ہوں، مجھے بہت ٹینشن رہتاہے، ایسا نہیں کہ میں محنت نہیں کرتاہوں ، میں بہت کوشش کرتاہوں۔براہ کرم، اس کے لیے کوئی دعا بتائیں یا مشورہ دیں جس سے مجھے کہیں اچھی ملازمت مل جائے۔

Published on: Jun 3, 2008

جواب # 4047

بسم الله الرحمن الرحيم

فتوی: 935=186/ ھ


 

اللّٰھُمَّ اَکْفِنِيْ بِحَلاَلِکَ عَنْ حَرَامِکَ وَ أَغْنِنِيْ بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاکَ اس دعا کو ہرنماز کے بعد گیارہ دفعہ اور اول و آخر درود شریف تین تین مرتبہ پڑھا کریں اور رات کو سونے سے قبل وضو کرکے گیارہ دفعہ سورہٴ الم نشرح اول و آخر تین تین دفعہ درود شریف پڑھ کر پانی پر دم کرکے پی لیا کریں۔ آپ نے جو کورس کیا ہے اس میں جو لوگ مہارت رکھتے ہوں ہمدرد وخیرخواہ ہوں ان سے مشورہ گاہے گاہے کرتے رہیں، اللہ پاک حلال روزی برکت والی وافر حصہ میں آپ کو عطا فرمائے او رتمام مکارہ نیز امراض ظاہری و باطنی سے محفوظ رکھے۔ آمین

واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات