United Kingdom

سوال # 3036

براہ کرم، مجھے بتائیں کہ بہت زیادہ اور بکثرت حیض میں کون سی دعا پڑھوں؟ مجھے بہت زیادہ خون کے ٹکڑے بھی آتے ہیں۔ مجھے یاد ہے کہ اس سلسلے میں ایک دعا ہے لیکن مجھے معلوم نہیں کہ میں نے کہاں دیکھا تھا، وہ دعا آپریشن سے نجات میں بھی معاون تھی۔ براہ کرم،مجھے جواب دیں۔

Published on: Jan 24, 2008

جواب # 3036

بسم الله الرحمن الرحيم

فتوی: 1729/ ب= 1525/ ب


 


دعائیں تو مختلف قسم کی آئی ہیں، آپ یہ دعا سات مرتبہ پڑھ لیا کریں۔ أَسْأَلُ اللّٰہَ رَبَّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ أَنْ یَّشْفِیَنِيْ دوسری دعا یہ ہے، کثرت سے ?یَا سَلاَمُ? پڑھتی رہیں۔


واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات