• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 2401

    عنوان:

    میری عمر ۳۵ / سال ہے ، کوئی رشتہ بھی آتا ہے تو دیکھ کر جانے کے بعد واپس جواب نہیں آتاہے، کیا میرے اوپر جادو تو نہیں کیا گیاہے، اگر ہے تو اس کو ختم کرنے کے لیے کیا کروں؟ میں بہت پریشان ہوں۔ براہ کرم، جواب دیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 2401

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 944/ د= 904/ د

    آپ یَا لَطِیْفُ یَا وَدُوْدُ کا ورد کثرت سے کیا کریں۔ نیز اگر سحر کا شبہ ہو تو مندرجہ ذیل آیات کو لکھ کر تعویذ بناکر پہنادیں (خود پہن لیں) اور پانی پر دم کرکے پی لیں۔ نیز غسل کرتے وقت ان آیات کو پڑھ کر بالٹی میں دم کردیں اور اس سے غسل کریں۔ بِسْم اللّہ الرحمٰن الرحیم فَلَمَّآ اَلْقَوْا قَالَ مُوْسٰی مَا جِئْتُمْ بِہِ السِّحْرُ اِنَّ اللّٰہَ سَیُبْطِلُہُ اِنَّ اللّٰہَ لاَ یُصْلِحُ عَمَلَ الْمُفْسِدِیْنَ وَیُحِقُّ اللّٰہُ الْحَقَّ بِکَلِمَاتِہِ وَلَوْ کَرِہَ الْمُجْرِمُوْنَ اور قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ (پوری سورت) اور قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ (پوری سورت)۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند