متفرقات >> دعاء و استغفار
سوال نمبر: 176930
جواب نمبر: 17693001-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 528-511/M=06/1441
دعا جہری ہو یا سرّی، مقتدی اگر دعا میں امام کی پیروی کو ضروری سمجھیں کہ امام کے شروع کرنے پر شروع کریں اور امام کے ختم کرنے پر ختم کریں، ایسی دعا اجتماعی ہے اس کے التزام کے بغیر دعا کرنی چاہئے۔ امام کے سلام پھیرنے کے بعد اقتداء کا تعلق ختم ہو جاتا ہے اس کے بعد دعا سرًّا کرنا اولیٰ ہے اجتماعیت از خود پیدا ہو جائے تو مضایقہ نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
استخارہ کا طریقہ جو کہ دنیا بھر کے مختلف پیروں کے ذریعہ استعمال کیا جاتا ہے وہ اس طریقہ سے مختلف ہے جو کہ احادیث میں استخارہ کے بارے میں مذکور ہیں۔کچھ پیر تو سونے سے پہلے اس کو کچھ خاص تعداد میں وظیفہ پڑھ کرکے کرتے ہیں، جب کہ دوسرے لوگ کچھ دعا پڑھتے ہیں جو کہ حدیث میں مذکور دعاؤں سے مختلف ہوتی ہے۔ تمام پیر لوگ دعوی کرتے ہیں کہ انھوں نے اپنا طریقہ اپنے شیوخ سے حاصل کیا ہے۔ اور یہ ایک عام حقیقت ہے کہ بہت سارے لوگ ان پیروں کے پاس جاتے ہیں اور ان سے اپنے لیے استخارہ کرواتے ہیں اور پورے دل سے ان کے مشورہ کو قبول کرتے ہیں اوران کے مطابق عمل کرتے ہیں۔ میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ ان مختلف استخارہ کی حالت اسلامی شریعت کے مطابق کیا ہے؟ کیا یہ قابل قبول ہیں یا نہیں؟ اور کیوں ہمیں ان مختلف استخارہ کے طریقوں کا کوئی ثبوت حدیث سے نہیں ملتاہے؟ حتی کہ بہت سارے پیر لوگ جن کو متقی کہاجاتاہے استخارہ کا یہ طریقہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟
1690 مناظركوئی وظیفہ بتائیں جس سے بڑی بلا كا خاتمہ ہو
3735 مناظرپریشانی ومصائب سے کیسے چھٹکارا پائیں؟
2043 مناظرمفتی صاحب میری ماں کو بلڈ پریشر کی شکایت
رہتی ہے کبھی بالکل ہائی ہوجاتا ہے اور کبھی لو ہوجاتاہے۔ برائے کرم کوئی ایسا ذکر
بتائیں جس سے ان کا یہ مرض جاتا رہے؟
اگر ایک دن میں ایک
ہزار مرتبہ درود پاک پڑھنا ہو تو کیا دن کے مختلف اوقات میں اس تعداد کو پورا کیاجاسکتا
ہے یا ایک ہی دفعہ میں ایک ہزار مرتبہ پڑھنا ہوگا؟