• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 176810

    عنوان: کیا اپنی زبان میں یہ دعا مانگنا جائز ہے ؟

    سوال: کیا اپنی زبان میں یہ دعا مانگنا جائز ہے "یااللہ میرے "عقل وذہن کو تیز کر دے۔

    جواب نمبر: 176810

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:639-526/L=7/1441

    خارجِ نمازعربی زبان میں دعا کرنا ضروری نہیں؛ بلکہ اپنی مادری زبان میں دعا کرنا بھی جائز ہے۔ وفی الفتاوی الکبری: والدعاء یجوز بالعربیة وبغیر العربیة، واللہ سبحانہ یعلم قصد الداعي ومرادہ، وإن لم یقوم لسانہ فإنہ یعلم ضجیج الأصوات باختلاف اللغات علی تنوع الحاجات ( الفتاوی الکبری 2/424) وفی حاشیة الطحطاوی: ویدعو بالعربیة ویحرم بغیرہا لأنہا تنافي جلال اللہ تعالی (حاشیة الطحطاوی علی المراقی ص: 272)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند