• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 176542

    عنوان: فاختہ كے بچے كو نہلانا

    سوال: ایک دفعہ فاختہ کا ایک بچہ گھونسلے سے گرا میں اسے گھر لے آیا اور اس کے دوسرے بھائی کو بھی گھونسلے سے اٹھا لیا اس کو آٹے کا محلول کھلایا اور ان میں سے ایک کو نہلا دیا اور اس وجہ سے وہ مر گیا جبکہ دوسرے کو آزاد کر دیا۔ میرا کیا گناہ ہے اور اس کی سزا کیا ہے؟

    جواب نمبر: 176542

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:489-339/sd=6/1441

    آپ کو نہلانا نہیں چاہیے تھا، آپ نے بچے کو نہلاکر بے جا تکلیف پہنچائی، اب توبہ استغفار کرلیں اور آئندہ احتیاط برتیں ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند