Pakistan

سوال # 175835

میرا بھائی کچھ عرصے سے بہت خوفزدہ اور پریشان رہتا ہے ۔خوف سے اس کے دل کی دھڑکن تیز ہو جاتی ہے اور دل ڈوبتا ہے ۔وہ گھر میں اکیلے رہنے سے اور اکیلے سفر کرنے سے ڈرتا ہے ۔ وہ اکثر خواب میں بھی ڈر جاتا ہے ۔ براہ کرم، اس کے لیے دعا بتا دیں۔

Published on: Jan 12, 2020

جواب # 175835

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:453-314/SN=5/1441



آپ اپنے بھائی سے کہہ دیں کہ وہ ہمت سے کام لے اور ساتھ ساتھ آیت کریمہ ”الَّذِینَ آمَنُوا وَتَطْمَئِنُّ قُلُوبُہُمْ بِذِکْرِ اللَّہِ أَلَا بِذِکْرِاللَّہِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوبُ. (الرعد: 28)، اسی طرح ”فاللہ خیرحافظا“کو کثرت سے پڑھا کرے، ان شاء اللہ دل کا خوف دور ہو جائے گا اور اس میں مضبوطی آئے گی ۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات