• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 175832

    عنوان: گھر كے لیے وظیفہ

    سوال: مفتی صاحب مہربانی فرما کر زاتی گھر کیلئے وظیفہ بتا دیں۔ اور کسی شخص سے اپنی زاتی رقم لینی ہو تو وظیفہ بتا دیں کے وہ شخص خود رقم دیدے ، اللہ آپ کو جزائے خیر دے ، آمین

    جواب نمبر: 175832

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:456-323/sn=5/1441

    ”بسم اللہ“ کو بارہ ہزار مرتبہ اس طرح پڑھیں کہ ایک ہزار مرتبہ پڑھنے کے بعد دو رکعت نماز پڑھ کر ذاتی مکان کے لیے، اسی طرح وصولی قرض کے لیے اللہ سے خشوع خضوع کے ساتھ دعا کریں، اس کے بعد پھر ایک ہزار مرتبہ پڑھ کر یہی عمل کریں، اس طرح بارہ ہزار مرتبہ پڑھیں۔ (اعمال قرآنی، ص: ۳۹) نیز حسبنا اللہ ونعم الوکیل کثرت سے پڑھا کریں، اللہ نے چاہا تو آپ کا مقصد پورا ہوگا۔

    (۲) وضو میں جب پیر دھوئیں تو یہ دعا پڑھیں اللہم اغفرلي ذنبي وَ وَسِّعْ لي في داري وبارک في رزقي۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند