• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 175826

    عنوان: شادی میں مشکلات كے حل كے لیے دعا

    سوال: ہم دو بہنیں ہیں،ہمارے والد کے انتقال کے بعد ہم پر کچھ ایسی گھریلو ذمہ داروں کا بوجھ پڑ گیا جس کی وجہ سے ہمارے لیے شادی کرنا ناممکن ہو گیا ہے مگر اکیلے زندگی گزارنا مشکل ہے ۔وظیفہ بتا دیں ایسے رشتے ملیں جو ہماری ذمہ داریوں پر اعتراض نہ کریں اور ہمارے لیے اچھے ہوں۔

    جواب نمبر: 175826

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:454-315/SN=5/1441

    روزانہ اول آخر درود شریف کے ساتھ گیارہ سو گیارہ مرتبہ ”یالطیف“ پڑھنے کا معمول بنائیں، بہتر ہے کہ بعد نماز عشاء سونے سے قبل یہ عمل کریں، ان شاء اللہ حسب منشا رشتہ آجائے گا۔ نیز "اللہم اکفنی بحلالک عن حرامک وأغننی بفضلک عن من سواک" کثرت سے پڑھیں، ان شاء اللہ مالی بوجھ بھی ہلکا ہوجائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند