• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 174206

    عنوان: اخلاص حاصل کرنے کی دعا

    سوال: ہماری زندگی میں حاسد اور مطلب پرست لوگوں کی ذیادتی اور مخلص دوستوں کی کمی ہے۔ مجھے وظیفہ بتا دیں جسے پڑھ کے اچھے لوگوں کا ساتھ ملے اور برے لوگوں سے نجات ملے۔

    جواب نمبر: 174206

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 176-136/D=03/1441

    (۱) رات میں سوتے وقت سورہ فاتحہ آیة الکرسی چارو قل تین تین مرتبہ اول آخر درود شریف کے ساتھ پڑھ کر اپنے اوپر دم کرلیں ان شاء اللہ حاسدین اور منافقین کے شر اور حسد سے حفاظت ہوگی۔

    (۲) حسبنا اللہ ونعم الوکیل ۔ یا حیّ یا قیّوم برحمتک استغیث لاحول ولاقوّة إلا باللہ العلیّ العظیم کثرت سے پڑھا کریں۔

    (۳) رَبِّ اجْعَلْنِیْ مِنْ لَّدُنْکَ وَلِیًّا وَاجْعَلْنِی لَنَا مِنْ لَّدُنْکَ نَصِیْرًا یہ دعا نماز کے بعد پڑھیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند