• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 172627

    عنوان: دماغی بیماری سے شفاء کے لیے وظیفہ

    سوال: دماغی بیماری کی شفاء کے لیے کوئی وظیفہ بتائیں۔

    جواب نمبر: 172627

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1164-1034/M=12/1440

    دماغ کے ماہر ڈاکٹر یا حکیم سے علاج کرائیں، ان کی ہدایات و مشورے پر عمل کریں اور اللہ تعالی سے شفایابی کی دعا مانگا کریں، ہر نماز کے بعد سر پر ہاتھ رکھ کر یہ دعا پڑھا کریں، اللہم أَذہِب عني الہَمَّ والحُزنَ ۔ اور سورہ فاتحہ پانی پر دم کرکے روزانہ ۴۰/ دن تک استعمال کریں، اللہ تعالی آپ کو شفاء کاملہ عطا کرے۔ آمین


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند