• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 172498

    عنوان: والدین كے ایصال ثواب كے لیے كیا كیا كام كیے جاسكتے ہیں؟

    سوال: میرے والدین کا انتقال ہوگیاہے، میں ان کے ایصال ثواب کے لیے کیا کرسکتاہوں؟ اس بارے میں سب سے عمدہ طریقہ کیا ہے؟

    جواب نمبر: 172498

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1243-1079/B=12/1440

    سب سے عمدہ طریقہ مالی ایصال ثواب ہے۔ مثلاً والدین کی طرف سے عام راہ گیروں کے لئے پانی پینے کے لئے کنواں کھودوادیں، نل لگوادیں، کوئی مسجد بنوادیں، کوئی دینی مدرسہ بنوادیں، تفسیر ، حدیث، اور مسئلے مسائل اور فتاوے کی کتابیں خرید کر کسی بڑے مدرسہ میں دیدیں۔ مسجد میں قالین، دَری یا چٹائی وغیرہ بچھوادیں، پنکھا لگوادیں۔

    اور بدنی ایصال ثواب یہ ہے کہ ان کے لئے روزانہ دعاء مغفرت کرتے رہیں، قرآن پاک پڑھ کر، نفل روزے رکھ کر، نفلی حج و عمرہ کرکے، نفل نمازیں پڑھ کر، تسبیحات ، درود شریف وغیرہ پڑھ کر، ان کو ایصال ثواب کر دیا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند