• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 172455

    عنوان: کوشش کے باوجود بھی آگے نہیں بڑھ پارہی ہوں‏، كوئی حل بتائیں

    سوال: مسئلہ یہ ہے کہ میں نوکر کرتی ہوں مگر تین سال سے کوشش کے باوجود بھی آگے نہیں بڑھ پارہی ہوں ، نہ ہی مجھے کامیابی مل رہی ہے، میرا گریجویشن بھی تین سال سے چل رہاہے اور اب تک میں کلیئر نہیں کرپا رہی ہوں جس کی وجہ سے میرا پروموشن بھی آفس میں تین بار ہوتے ہوتے رہ گیا کہ میرا گریجویشن نہیں ہے، اور جب کہ مجھے اپنی پوسٹ سے اوپر کی پوسٹ کا کام بھی آتاہے اور میں کرتی ہوں، مگر پھر بھی نہیں ہوپارہاہے، اگر میں اس کے علاوہ کہیں اور بھی کوشش کررہی ہوں تو وہاں سے بھی کچھ نہیں ہورہاہے ، کہیں اور بھی ملازمت نہیں مل رہی ہے، انٹرویو ہوتاہے مگر جواب نہیں آتاہے، مجھے لگتاہے کہ شاید جیسے کسی کی نظر لگ ئی ہے، میرے والد کا کام بھی نہیں چل رہاہے، تین مہینے کا کرایہ ہے سر پر ہمارے، کچھ بتائیں کہ یہ مسئلہ حل ہوجائے، اور اس کے علاوہ میری منگنی ہوئے ایک سال ہونے جارہاہے، سسرال والوں نے کہا تھا کہ اپنا گھر کرلیں گے اور پھر شادی، ہمارے گھر والوں کی بھی ہی شرط تھی کہ اپنا گھر ہوگا تو شادی ہوگی، مگر ان کے گھرمیں بھی جب گھر کی بات ہوتی ہے یا کچھ کرنا چاہتے ہیں تو کچھ نہ کچھ ہوجاتاہے جیسے کبھی کسی کی طبیعت خراب ہوجاتی ہے اور کبھی کوئی مسئلہ، اور میرے منگیتر بھی کوشش کررہے ہیں اور اچھی ملازمت کے لیے مگر وہ بھی نہیں ہوپارہی ہے، کوئی رکاوٹ ہے، سمجھ میں نہیں آتا۔ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 172455

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1252-198T/B=12/1440

    آپ 40 روز تک لاَ حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إلَّا بِاللّہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ 500 مرتبہ پڑھ کر دعا کر لیا کریں۔ اور ہر روز صبح و شام 100-100 مرتبہ یہ دعا پڑھ لیا کریں۔ اَللّہُمَّ اکْفِنِيْ بِحَلَالِکَ عَنْ حَرَامِکَ ، وَأغْنِنِيْ بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاکَ ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند