• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 172251

    عنوان: كیا منزل یا دیگر دعائیں بغیر اجازت نہیں پڑھ سكتے؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیانِ اکرام مسلئہ ذیل کے بارے میں،ہمارے یہاں ایک پیر صاحب ہے جو دعا منزل کتاب جسم قرآن کی آیتیں ہوتے ہیں پڑھنے کے لیے دیتے ہے اور یہ کہتے ہے کہ ہماری بغیر اجازت کے نہیں پڑھنے ۔اگر بغیر اجازت کے پڑے گی تو کوئی فیض نہیں ہوگا اور کوئی نکسان بھی ہو سکتا ہے۔۔کیا دعا منزل کے پڑھنے کے لئے اجازت لینے کا سریت میں پیر شہاب سے کوئی تعلق ہے۔جواب دینے کی مہربانی کرے۔

    جواب نمبر: 172251

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1401-1244/L=1/1441

    کسی دعا یا منزل پڑھنے کے لیے اجازت ضروری نہیں، متوسلین یا خود پیر کا نفع کی شرط اجازت کو سمجھنا غلط خیال ہے، حکیم الامت حضرت تھانویاپنے ایک ملفوظ میں تحریر فرماتے ہیں: ”تعویذ گنڈوں کے بارے میں لوگوں کے خصوصا عوام کے عقائد بہت خراب ہوگئے ہیں؛ چنانچہ عام طور پر ایک غلط خیال یہ پھیل رہا ہے کہ نفع کی شرط اجازت کو سمجھتے ہیں، خود بعض لوگ مجھ کو لکھتے ہیں کہ اعمالِ قرآنی آپ کی کتاب ہے آپ اس کی اجازت دیدیں، میں لکھ دیتا ہوں کہ مجھے خود کسی عامل کی اجازت نہیں، ایسے شخص کا اجازت دینا کیسے کافی ہوسکتا ہے؟ اس کا کوئی جواب ہی نہیں آتا۔ (ملفوظات حکیم الامت: ۲/۵۰۱، قسط نمبر: ۵، بحوالہ عملیات وتعویذات اور اس کے شرعی احکام: ۶۳)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند