• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 171228

    عنوان: توبہ میں گناہ نہ کرنے کا ارادہ اگر واضح نہ ہو تو بہ قبول ہوگی یا نہیں؟

    سوال: اگر کوئی شخص گناہ کرے اور اسے برا اور اللہ کو ناپسند سمجھ کر توبہ کرلے مگر دل میں یہ عقیدہ نہیں کیا ہو کہ آئندہ نہیں کروں گا تو اس کی توبہ قبول ہوگی یا نہیں؟

    جواب نمبر: 171228

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:901-760/N=11/1440

    اگر کسی نے گناہ کو برا اور ناپسند سمجھ کراس سے توبہ کی تو توبہ میں آئندہ وہ گناہ نہ کرنے کا بھی ارادہ ہوگا اگرچہ اُس کا واضح استحضار نہ ہوا ہو ، پس ایسی توبہ قبول ہوگی، پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ اور اگر دل میں وہ گناہ دوبارہ کرنے کا ارادہ ہے تو یہ توبہ شرعاً توبہ ہی نہیں، پس قابل قبول کیسے ہوگی؟۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند