• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 171118

    عنوان: گھبراہت اور بے چینی وغیرہ سے نجات کے لیے کوئی وظیفہ بتائیں

    سوال: کچھ عرصہ سے مجھے بہت گھبراہٹ محسوس ہو رہی ہے ،دل پہ خوف سا طاری رہتا ہے جس کی وجہ سے ہر وقت بے چینی رہتی ہے ۔ الحمدللہ میں اللہ رب العزت کی دی ہوئی نعمتوں پہ مطمئن ہوں۔ میں نے استغفار اور درود شریف کثرت سے پڑھنے کا معمول بنا لیا ہے۔ آپ سے گذارش ہے کہ آپ نصیحت فرمائیں، میں اور کیا کر سکتی ہوں ۔ اگر کوئی وظیفہ پڑھنے کے لئے ہو تو وہ بھی بتا دیجئے۔

    جواب نمبر: 171118

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:852-707/N=11/1440

    آپ نماز، روزہ وغیرہ کے ساتھ گناہوں سے بچنے کا خاص اہتمام کریں اور استغفار اور درود شریف کی کثرت جاری رکھیں، مزید کسی وظیفہ کی ضرورت نہیں اور میں بھی آپ کے لیے دعا کرتا ہوں ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند