India

سوال # 171071

مولانا میں جاننا چاہ رہا تھاکہ جب سجدے میں دیا مانگنا ثابت نہیں ہے اور اللہ کے رسول جو سجدے میں دعا مانگتے تھے وہ نماز کے سجدوں میں تو وہ کون سی دعائیں ہیں جو سجدے میں مانگتے تھے اور بالخصوص کون سی نمازوں میں. برائے مہربانی تفصیل سے اصلاح فرمائیں، ساتھ ہی مولانا اپنی پریشانیوں سے نجات کے لئے، قرضوں سے نجات کے لئے بالخصوص والدہ مرحومہ کی مغفرت کئے خصوصی دعا کی درخواست کرتا ہوں۔ شکریہ

Published on: Jun 27, 2019

جواب # 171071

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa : 1028-867/D=10/1440



نفل نماز میں دعا ماثورہ کرنا جائز ہے۔



اسی طرح نماز کے بعد نہیں دوسرے وقت میں سجدہ شکر کرنا اور اس میں دعاکرنا بھی جائز ہے صحابہ کرام کے عمل سے ثابت ہے۔ کسجود ابی بکر لفتح الیمامة وقتل مسیلمہ وسجود عمر عند فتح الیرموک وسجود علی عند رویة ذی العذبة قتیلاً بالنہر و روی انہ صلی اللہ علیہ وسلم دعا اللہ ساعةً ثم خر ساجداً فعلہ ثلاث مرات ، وقال انی سألتُ ربی وشفعت لامتی فاعطانی ثلث امتی فخررت ساجداً شکراً لربی ثم رفعت رأسی فسالت ربی لامتی فاعطانی ثلث امتی الحدیث رواہ ابوداوٴد (حاشیة طحطاوی علی المراقی، ص: ۵۰۰) ۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات