• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 170949

    عنوان: لڑکی کی شادی کیلئے وظیفہ

    سوال: میرا ایک دوست ہے اس کی 4 بہنیں ہیں اور ان کی شادی کیلئے رشتہ نہیں ہے اور مالی حالت بھی بہتر نہیں ہے اور اس غم کی وجہ سے اس کی ماں کو ہارٹ اٹیک ہوگیا اور ابھی طبیعت صحیح نہیں رہتی اور باپ کو بھی بہت زیادہ فکر رہتی ہے اور لڑکیوں کی عمریں بھی بہت زیادہ ہو رہی ہیں اس کے لئے کوئی عمل بتائیں اور آپ سبھی علماء دین سے خصوصی طور پر دعا کی درخواست ہے اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے ۔آمین

    جواب نمبر: 170949

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1096-940/L=10/1440

    لڑکیوں کے اولیاء کو چاہیے کہ بعد نمازِ عشا ء گیارہ گیارہ مرتبہ اول وآخر درود شریف پڑھ کر گیارہ سو گیارہ مرتبہ ”یالطیف یا ودودْ“پڑھ لیا کریں اور خود لڑکیوں کو چاہیے اسی طرح صرف ”یا لطیف“ پڑھ لیا کریں،ان شاء اللہ ان کی شادیوں کا انتظام ہوجائے گا ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند