• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 170710

    عنوان: زنا سے معافی كا طریقہ كیا ہے؟

    سوال: میرا سوال ہے کہ اگر کوئی لڑکا کسی لڑکی سے محبت کرتا ہو ،اور اس سے نکاح بھی نہیں ہوا ہو ،پھر بھی اس نے ہمبستری کرلی، بعد میں اس کو افسوس ہوا،، کیا اس کی معاف ہو سکتی ہے؟ براہ کرم، اس بارے میں رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 170710

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:822-775/sd=11/1440

    دو رکعت تازہ وضو سے صلاة التوبہ پڑھے اوراللہ تعالیٰ سے خوب ندامت وشرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے توبہ و استغفار کرے، گناہ پر خوب نادم اور شرمندہ ہو آئندہ ایسا گناہ نہ کرنے کا پختہ عہد کرے، جس لڑکی کے ساتھ ایسا کیا ہے اس سے بالکل ترک تعلق کرے، ان شاء اللہ امید ہے کہ معافی ہوجائے گی۔ قال اللہ تعالی: قُلْ یٰعِبَادِیَ الَّذِیْنَ اَسْرَفُوْا عَلٰی اَنْفُسِہِمْ لَا تَقْنَطُوْا مِنْ رَحْمَةِ اللّٰہِ اِنَّ اللّٰہَ یَغْفِرُ الذُّنُوْبَ جَمِیْعًا اِنَّہُ ہُوَ الْغَفُوْرُ الرَّحِیْمُ ( الزمر)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند