Pakistan

سوال # 170647

میرا بھائی میڈیکل کی پڑھائی کررہاہے، ممتحنوں کی سازش اور جوڑ توڑ کی وجہ سے امتحان میں ناکام ہوگیا، وہ ایک ذہین طالب علم ہے ، مگر اس کو امتحان میں فیل کردیا گیا اور غلط طریقے سے ایسے اسٹودینٹس کو پاس کردیا جو ان کے اسٹوڈینٹس تھے۔ میرا بھائی بہت مایوس ہوگیاہے ، امتحان میں دو بارہ بیٹھنے کے لیے کئی اس کے پاس ایک چانس رہ گئے ہیں ، یہ امتحان اس کے لیے بہت اہم ہے، ہم سب اس کے بارے میں بہت فکر مند ہیں۔
براہ کرم، کوئی وظیفہ بتائیں کہ جس کو میں اس کی طرف سے پڑھوں تاکہ ممتحن کی سازش ناکام ہوجائے اور وہ امتحان میں پاس ہوجائے۔

Published on: Jul 13, 2019

جواب # 170647

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:865-772/sd=11/1440



آپ اپنے بھائی سے کہیں کہ وہ روزانہ یَا نَاصِر ۳۰۰مرتبہ پڑھیں اول وآخر ۱۱، ۱۱/ بار درود شریف کے ساتھ، نیز ان آیات کا بھی وِرد رکھے حَسْبُنَا اللَّہُ وَنِعْمَ الْوَکِیلُ نِعْمَ الْمَوْلَی وَنِعْمَ النَّصِیرُ ان شاء اللہ امتحان میں کامیابی حاصل ہوگی۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات