متفرقات >> دعاء و استغفار
سوال نمبر: 170313
جواب نمبر: 17031301-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 923-766/D=09/1440
خواہش طلب اور تڑپ پر تو ثواب مل ہی رہا ہے نیز جو دعائیں کر رہے ہیں وہ بھی ضائع نہیں ہوں گی ان شاء اللہ۔
ہر کام کا ایک وقت مقرر ہے اور اللہ تعالیٰ کی مرضی سے ہی وجود میں آتا ہے بندہ کا کام عاجزی اور انکساری کے ساتھ شوق و طلب کا اظہار کرنا ہے اور اللہ کی مرضی پر راضی رہے۔
جو دعا کر رہے ہیں وہی کریں مایوس نہ ہوں۔ یا تو اصل مطلوب مل جاتا ہے یا اس سے بہتر کوئی چیز مل جاتی ہے یا دعا کے بدلے مصیبت پریشانی دور ہو جاتی ہے یا آخرت کا ذخیرہ بن جاتا ہے پس دعا کسی حال میں بھی رائگاں نہیں ہوتی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میری
مالی حالت بہت خراب ہے میں جہاں کام کرتاہوں وہاں سے مجھے نکال دیا گیا بنا کسی
وجہ کے ، میں نے پھر بھی صبر کیا کہ شاید اللہ نے میرے لیے کچھ بہتر سوچا ہو۔ تین
مہینے گزر گئے ہیں مجھے لگتاہے شاید کسی نے جادو کیا ہو۔ کوئی ایسی دعا بتائیں جس
کے پڑھنے سے مجھ پر سے پیسے کی تنگی دور ہوجائے، میں امیر ہوجاؤں اور پھر میں شادی
کرلوں، کیوں کہ ابھی میں خود ماں باپ سے کھا رہا ہوں جو مجھے بالکل اچھا نہیں لگتا
اب مجھے ان کی خدمت کرنی چاہیے ان کو کھلانا چاہیے میری عمر انتیس سال ہوگئی ہے
میرے لیے کتنی شرم کی بات ہے اس عمر میں بھی وہ مجھے پالیں۔ مجھے کوئی اچھی سی دعا
بتائیے آپ کا بہت بہت شکریہ۔
مجھے یہ پوچھنا ہے کہ آج کل ماحول جتنا خراب ہوتا جارہا ہے اس ماحول میں کچھ بھی ممکن ہے۔ تو ایسے ماحول کے زیر اثر اگر کوئی لڑکی سولہ سال کی عمر میں کسی لڑکے سے دوستی کرتی ہے پھر وہ لڑکا اس کو کسی ہوٹل میں لے جاکر اس کے ساتھ زنا کرتا ہے لیکن وہ لڑکی چونکہ سولہ سال کی ہے گھر سے پیار نہیں ملا ہے وہ لڑکا اسے بہت پیار کرتاہے بھلے وہ دکھاوے کے لیے کر رہا ہے لیکن اس لڑکی کی سمجھ سے باہر ہے اوروہ لڑکی اس لڑکے کے ساتھ ملتی رہتی ہے اور وہ سب کچھ ہو جاتا ہے جو زنا کے دائرہ میں آتا ہے۔ اور اٹھارہ سال کی عمر میں اس لڑکی کی شادی کسی اچھے نیک لڑکے سے ہوجاتی ہے اور اس لڑکی کو اپنی غلطیوں کا بہت شدت سے احساس ہوتا ہے اور ہر پل وہ اپنے گناہوں پر معافی مانگتی ہے۔ تو کیا اس کی مغفرت ہوجائے گی؟ یا اسے کسی خاص طریقے پر عمل کرکے اپنی مغفرت کروانی چاہیے؟ کیا اس کی وہ شادی جائز تھی کیوں کہ اس کی ان تمام حرکتوں کے بارے میں کسی کو نہیں پتہ اور اس لڑکی کی حالت یہ ہے کہ اپنے گناہوں پر ہر وقت شرمندہ ہوتے ہوتے وہ سر درد کی بیماری میں مبتلا ہوگئی ہے۔ بتائیں کہ اس کا کیا حل ہوگا؟
3497 مناظرتلاوت شروع کرنے سے پہلے درود شریف پڑھنا کیسا ہے؟
3750 مناظرکسی مصیبت زدہ کو دیکھ کر یہ دعاء پڑھنا!
2847 مناظرمیری عمر 34/ سال ہے ، پہلے میں ہندوستان میں رہتی تھی۔ اب میں ریاض ، سعودی عرب میں رہتی ہوں، جب سے میں نے یہاں رہنا شروع کیا ہے تب سے میرے بال زیادہ گرنے لگے ہیں، میرے سیدھے پیر میں ہمیشہ درد رہتاہے اور کبھی کبھی درد کی وجہ سے پیر ہلنے لگتے ہیں، روکنے کی کوشش کرنے پر تو روکتے بھی نہیں۔ اس بیماری سے نجات پانے کے لیے آپ کوئی دعا بتائیں۔