متفرقات >> دعاء و استغفار
سوال نمبر: 170167
جواب نمبر: 17016731-Aug-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 828-703/D=09/1440
آپ دکانداری کے دوران جھوٹ دھوکہ سے بچیں اور جو مناسب ریٹ ہو وہ گراہک کو بتادیں ان شاء اللہ تجارت میں برکت ہوگی اور جو لوگ بے جا طور پر ریٹ کم کرنے کے لئے کہتے ہیں اور نہ کرنے پر بد دعائیہ کلمات کہتے ہیں ان شاء اللہ اس کا کوئی غلط اثر آپ کے کاروبار پر نہیں پڑے گا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ہماری فیملی تعلیم یافتہ اور دینی ہے۔ میں بڑی لڑکی ہوں، شادی ہوچکی ہے۔ گذشتہ سال میری بہن کی شادی ہو ئی تھی، ایک ہی سال کے اندراس کے شوہر کی طرف سے اس پر بہت برا وقت آیا۔ کسی ثبوت کے بغیر اس نے میری بہن پر غلط تعلق رکھنے کا الزام لگایا، اور اس الزام کے ساتھ طلاق دینے کے لیے سب نے بہت زیادہ استحصال کیا۔ دعاؤں کے بعد انہوں نے اسے واپس تو رکھ لیا، لیکن چار مہینے سے ان کے درمیان میاں بیوی جیسا تعلق نہیں ہے۔ شوہر کا رویہ بہن کے تئیں بہت خراب ہے، ان مسائل کی وجہ سے والد صاحب کافی تکلیف میں ہیں، ذہنی الجھن کے شکار ہیں، ٹینش اتنا ہوگیا ہے کہ نماز اور تلاوت قرآن کریم بھی کرتے نہیں ہیں جو ان کا معمول تھا۔ رات کو نیند نہیں آتی۔ ہمارے محلہ کے ایک عالم نے کہا میری بہن اوروالد صاحب پر کالا جادو گیا ہے، جس کی وجہ سے پوری فیملی پریشا ن ہے۔ براہ کرم، کوئی وظیفہ یا عمل بتائیں ۔
2492 مناظرمیں یہاں دبئی میں نوکری کر رہا ہوں، میرے پاس دبئی اسلامی بینک کا کریڈٹ کارڈ ہے۔ ان لوگوں نے زبردستی کریڈٹ کارڈ دیا ہے ۔ میں نے ابھی تک یہ چالو نہیں کیاہے ۔ وہ کہتے ہیں کہ یہ بینک پورے طورپر اسلامی بینک ہے۔ کریڈٹ چالو کرنے کے بعد وہ لوگ ماہانہ فکس رقم اے ای ڈی 75 چارج کرتے ہیں، اس کے لیے اور کچھ چارج نہیں ہے۔ کریڈٹ لمٹ تنخواہ کے ڈبل ہے۔ براہ کرم، بتائیں کہ کیا میں کریڈٹ استعمال کرسکتا ہوں؟
1465 مناظراستغفار کے چند آسان صیغے بتادیں؟
3818 مناظرمیں پاکستان سے دس مہینہ کے بعد واپس آئی ہوں اس وقت میرے شوہر کے پاس نوکری نہیں ہے جہاں جاتے ہیں نہ ہی ہوتی ہے۔ آپ کوئی وظیفہ یا دعا بتادیں تو مہربانی ہوگی۔
1494 مناظرمیں چائے اور کھانے پینے کے ائٹم کا کام کرتا ہوں اور بہت چھوٹا کاروبار ہے نیزبہت چھوٹی رقم لگا یا ہوں۔ کوئی ایسی آیت بتادیں کہ جب میں سودا بیچوں یا خریدوں تو نقصان سے بچ جاؤں۔ اور کوئی بھی نیا کام کرنے سے پہلے استخارہ کرلیا کروں، اس کے لیے چھوٹی یا مختصر آیات بتادیں۔ ہمارے پاس ہر قسم کاگاہک آتا ہے تو کیا سب کے لیے استخارہ کرنا پڑتا ہے؟ یا اللہ کے توکل پر کاروبار کروں؟
2804 مناظرمیری شادی کو ہوئے چار مہینے ہوگئے ہیں ، ابھی تک میری بیوی حمل سے نہیں ہیں۔ آپ کوئی دعا یا آیت یا کوئی صورت بتادیں جو مجھے یا میری بیوی کو پڑھنی چاہئے تاکہ اللہ تعالی ہمیں اپنی نعمت سے نوازے۔ میری بیوی بہت زیادہ پریشان رہتی ہے اس وجہ سے۔
1939 مناظرنابالغی میں صادر ہونے والے گناہ یا حقوق العباد کی حق تلفی
3471 مناظرہمارے گھر میں زمانے سے ایک پیتل کا پیالہ پڑا ہے، جس کے اندر عربی میں آیت الکرسی لکھی ہوئی ہے، کیا شریعت اور سنت میں اس کی کوئی حقیقت ہے، کیا بیماروں کو اس میں پانی یا دوا پلا سکتے ہیں، طب نبوی میں اس کا کوئی خاص دخل ہے؟ نہیں تو پھر اس آیات کو ناکاری سے بچانے کے لیے اس کو کیا کیا جائے؟ گھر میں قرآنی آیات، نقش سلیمانی لکھ کر لٹکانا کیسا ہے، جن اور شیاطین حاوی ہوجائیں اور با عمل عامل اگر نہ ملے تو کیا درگاہ یا مندر کے پجاری سے ان کو بھگایا جائے تو کیسا ہے؟ اور گھر میں بچے اور بڑوں پر جن حاوی ہو جائے تو اس وقت ایک دین دار آدمی کو کیا عمل کرنا چاہیے اوران چیزوں سے بچانے کے لیے روزانہ کیاعمل کرنا چاہیے اور میری بیوی کوروزانہ موت کے ، سانپ کے، مرُدوں کے، خون کے شیطان، کے خواب پڑتے ہیں اس کی کیا تعبیر ہوسکتی ہے؟ برائے مہربانی فتوی عطا فرمائیں۔
4726 مناظر