• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 169877

    عنوان: شوہر اولاد نہیں چاہتے میں كیا كروں؟

    سوال: مفتی صاحب شادی کو چار سال ہو گئے ہیں پر میرے خاوند مجھ سے اولاد نہیں چاہتے ہیں پچھلے 4 سالوں سے ابھی نہیں ابھی کررہے ہیں میں منا منا کر تھک گئی ہوں جتنا مرضی رو لوں منتیں کرو گڑگڑاوں انہیں فرق نہیں پڑتا میری عمر بڑھتی جارہی ہے میں مایوسی کی انتہا پر جا رہی ہوں۔ اب سہا نہیں جارہا مجھے لگتا ہے کہ میں طلاق لے لوں گی میں بانجھ بنکر نہیں رہنا چاہتی بتایں میں کیا کروں کوئی وظیفہ یا کچھ پڑھنے کے لیے بتا دیجئے کہ ان کو مجھ پر رحم آجائے ۔

    جواب نمبر: 169877

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 907-808/M=09/1440

    شادی کے بعد اولاد کی چاہت تو ہر جوڑے کو فطری طور پر ہوتی ہے، معلوم نہیں آپ کے شوہر کن وجوہ سے اولاد نہیں چاہ رہے ہیں! بہرحال آپ صبر سے کام لیں، حکمت کے ساتھ اپنے شوہر کو اولاد کی ضرورت کا احساس دلاتی رہیں، نمازوں کے بعد اللہ تعالیٰ سے خصوصی دعا بھی کریں کہ اے اللہ! میرے شوہر کے دل میں اولاد کی خواہش پیدا فرمادے، اور ہمیں نیک اولاد عطا فرمادے۔ اور یہ دعا پڑھا کریں: رَبِّ لَا تَذَرْنِیْ فَرْدًا وَاَنْتَ خَیْرُ الْوَارِثِیْنَ


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند