india

سوال # 169026

ہم لوگ کافی عرصہ سے کرایہ کے مکان میں رہتے ہیں، مکان مالک پہت ظلم کر رہے ہیں، روز کسی نہ کسی بات پر جھگڑتے رہتے ہیں، ماں کی خواہش ہے کی ہم ذاتی مکان خریدلیں، وہ ہر وقت اسی غم میں رہتی ہیں اور وہ ہر وقت یہی سوچتی رہتی ہیں۔
برائے کرم کوئی دعا بتائیں جس سے مکان خریدنے میں آسانی ہو اور ماں کا غم دور ہو۔

Published on: Mar 7, 2019

جواب # 169026

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:552-485/sd=6/1440



 دو رکعت نماز صلاة الحاجة پڑھ کر دعا کریں، ان شاء اللہ وسیع اور کشادہ مکان کا نظم ہوجائے گا اور ایک مجرب عمل یہ ہے کہ نماز کے لیے جب وضو کریں تو پیر دھوتے وقت یہ دعا پڑھیں : اللَّہُمَّ اغْفِرْ لِی ذَنْبِی، وَوَسِّعْ لِی فِی دَارِی، وَبَارِکْ لِی فِی رِزْقِی ۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات