pakistan

سوال # 168688

گھر میں داخل ہوتے وقت کیا پڑھنا چاہئے ،میں جب داخل ہوتا ہوں تو سیدھا پیر سے ، پھر سلام کرتا ہوں، پھر سورہ فاتحہ اور سورہ اخلاص پڑھتا ہوں، کیا یہ صحیح ہے ؟

Published on: Feb 26, 2019

جواب # 168688

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:544-450/N=6/1440



(۱): آدمی جب گھر میں داخل ہونا چاہے تو گھر میں دایاں پاوٴں رکھتے ہوئے درج ذیل دعا پڑھے، پھر اہل خانہ کو سلام کرے:



اَللّٰھُمَّ إِنِّيْ أَسْئَلُکَ خَیْرَ الْمَوْلَجِ وَخَیْرَ الْمَخْرَجِ، بِسْمِ اللّٰہِ وَلَجْنَا، وَبِسْمِ اللّٰہِ خَرَجْنَا، وَعَلٰی اللّٰہِ رَبِّنَا تَوَکَّلْنَا۔



عن أبي مالک الأشعريقال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: إذا ولج الرجل بیتہ فلیقل:” اَللّٰھُمَّ إِنِّيْ أَسْئَلُکَ خَیْرَ الْمَوْلَجِ وَخَیْرَ الْمَخْرَجِ، بِسْمِ اللّٰہِ وَلَجْنَا، وَبِسْمِ اللّٰہِ خَرَجْنَا، وَعَلٰی اللّٰہِ رَبِّنَا تَوَکَّلْنَا“، ثم لیسلم علی أھلہ (سنن أبي داود، کتاب الأدب، باب ما یقول الرجل إذا دخل بیتہ، ص: ۶۹۵، ط: المکتبة الأشرفیة دیوبند)۔



(۲):گھر میں داخل ہوتے وقت سورہ فاتحہ اور سورہ اخلاص پڑھنا ثابت نہیں؛ اس لیے اس سے احتراز کیا جائے۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات