• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 168526

    عنوان: نماز مغفرت پڑھنا؟

    سوال: میری پھوپھی عموماً دورکعت نماز نمازمغفرت کے نام سے ادا کرتی ہیں اور اپنے بزرگوں کی مغفرت کے لیے دعا کرتی ہیں ، کیا حدیث میں ایسی کسی نماز کا ذکر ملتاہے؟ کیا ایسی نماز پڑھنا درست ہے؟

    جواب نمبر: 168526

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:136-414/sd=6/1440

     بزرگوں کی مغفرت کے لیے احادیث میں ہم کو صلاة مغفرت کی کوئی صراحت نہیں ملی، بزرگوں کی مغفرت کی دعا کسی بھی نماز کے بعد بلکہ کسی بھی وقت مانگی جاسکتی ہے اور اگر ایصال ثواب مقصد ہو، تو اس کے لیے دو چار رکعات نفل پڑھ کر بھی اس کا ثواب پہنچا جاسکتا ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند