India

سوال # 168264

ہمارا معاشرہ غیر مسلم لوگوں سے کسی نہ کسی دنیاوی اغراض سے ملا ہوا ہے جس کے وجہ سے ہمارا اپنے ہم وطن بھاؤں سے اچھا تعلق ہے تو کیا ایسے غیر مسلم کے لئے ہم دعائیں خیر کر سکتے ہیں یا نہیں؟اس کی دنیاوی ترقی کے لئے ؟

Published on: Feb 3, 2019

جواب # 168264

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa : 459-384/D=05/1440



ان کے لئے خصوصی دعا تو ایمان اور ہدایت کی کی جائے اور امن و امان اور عافیت و سلامتی کی دعا مجموعی طور پر کی جائے جس میں انسانیت اور اہل ملک کے سبھی افراد داخل ہوں گے نیکوں اور کمزوروں کے طفیل اللہ تعالی سب پر رحم و کرم فرمائیں اس کی درخواست کی جائے۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات