India

سوال # 167995

براہ کرم، سونے کی دعا بتائیں۔

Published on: Jan 31, 2019

جواب # 167995

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa : 421-363/D=05/1440



حدیث میں ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سونے کا ارادہ فرماتے تو اپنا داہناہاتھ داہنے رخسار کے نیچے رکھ کر فرماتے۔



(۱) اَللّٰہُمَّ بِاسْمِکَ أمُوْتُ وَأحْیَا ۔



(۲) دوسری روایت میں یہ دعا آئی ہے اَللّٰہُمَّ قِنِي عَذَابَکَ یَوْمَ تَبْعَثُ عِبَادَکَ ۔



(۳) بعض روایت میں یہ دعا آئی ہے اَللّٰہُمَّ اَسْلَمْتُ نَفْسِیْ إلَیْکَ وَوَجَّہْتُ وَجْہِی إلَیْکَ وَفَوَّضْتُ اَمْرِیْ إلَیْکَ وَاَلْجَأتُ ظَہْرِیْ إلَیْکَ رَغْبَةً وَّرَہْبَةً إلَیْکَ لاَمَلْجَأ وَلاَمَنْجَأ مِنْکَ إلاَّ إلَیْکَ آمَنْتُ بِکِتَابِکَ الَّذِيْ أنْزَلْتَ وَنَبِیِّکَ الَّذِيْ اَرْسَلْتَ ۔ مشکوة: ۲۰۹۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات