India

سوال # 167455

میری والدہ کو لیور میں کینسر ہیں، میری آپ سے درخواست ہے کہ آپ میری والدہ کے کینسر کا علاج قرآن مجید سے بتائیں، اور آپ میری والدہ کی صحت کے لیے دعا کریں۔

Published on: Dec 23, 2018

جواب # 167455

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa : 516-388/B=04/1440



آپ کسی نیک اللہ والے عالم باعمل سے سورہ ألَمْ نَشْرَحْ پوری ۴۰/ مرتبہ خلوص کے ساتھ پڑھواکر بوتل میں پانی پر دم کرائیں، اس کے بعد وہ پانی اپنی والدہ محترمہ کو ۴۰/ روز تک پلائیں ان شاء اللہ فائدہ ہوگا۔ بہت مجرب عمل ہے ۔



ہم دعا بھی کرتے ہیں اللہ تعالی آپ کی والدہ محترمہ کو صحت و عافیت عطا فرمائے اور اس موذی بیماری سے بالکلیہ نجات عطا فرمائے۔ آمین



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات