• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 166478

    عنوان: نوکری کے لیے وظیفہ

    سوال: امید کرتا ہوں آپ خیریت سے ہوں گے ، محترم میری عمر 26 سال ہے اور میں شادی کرنا چاہتا ہوں لیکن میرے والدین کہتے ہیں کہ پہلے تمہیں کوئی نوکری مل جائے پھر تمہاری شادی کریں گے ، میری تعلیم ما شاء اللہ گریجویشن ہے کافی جگہ درخواست دی ہوئی ہے لیکن ان کا کوئی جواب نہیں آتا، آپ مجھے کوئی نوکری کا وظیفہ بتا دیں تا کہ مجھے جلدی سے کوئی نوکری مل جائے ، شکریہ

    جواب نمبر: 166478

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 190-172/M=2/1440

    نمازوں کی پابندی کریں اور ہر نماز کے بعد اللہ تعالی سے خصوصی دعا کا اہتمام کریں روزانہ یَاوَہَّابُ کا وظیفہ ایک سو گیارہ مرتبہ پڑھ لیا کریں اور حسب موقع آیات بھی پڑھا کریں: إن اللہ یرزق من یشاء بغیر حساب ۔ اور حسبنا اللہ ونعم الوکیل ، نعم المولیٰ ونعم النصیر ۔ اور آیة الکرسی پڑھنے کابھی معمول بنالیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند