• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 166256

    عنوان: میری اماں جان بہت وقت سے بیمار ہیں كوئی عمل بتائیں

    سوال: میری اماں جان بہت وقت سے بیمار ہیں، ڈاکٹر صاحب سے بھی علاج کروایا ہے اور تعویذوں سے مولانا سے بھی علاج کروائے لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا، سب لوگ یہ کہتے ہیں جس کو بھی دکھاتے ہیں کہ ان کو بہت زبردست کروایا ہوا ہے ، اللہ کے لیے آ پ کوئی عمل کرنے کے لئے بتائیں۔

    جواب نمبر: 166256

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 179-149/M=2/1440

    سورہ یونس کی یہ آیات : فَلَمَّا جَآءَ السَّحَرَةُ قَالَ لَہُمْ مُّوْسیٰ ألْقُوْ مَا أنْتُمْ مُّلْقُوْن ۔ فَلَمَّا ألْقَوْا قَالَ مُوْسیٰ مَا جِئْتُمْ بِہالسِّحْر ، إنَّ اللّٰہَ سَیُبْطِلُہ إنَّ اللّٰہَ لاَ یُصْلِحُ عَمَلَ الْمُفْسِدِیْنَ ۔ وَیُحِقُّ اللّٰہُ الْحَقَّ بِکَلِمٰتِہوَلَوْ کَرِہَ الْمُجْرِمُوْنَ ۔ اور معوذتین (سورہ ناس، سورہ فلق) دونوں گیارہ گیارہ مرتبہ صبح و شام پڑھ کر اپنے جسم پر دم کرلیا کریں۔ اللہ نے چاہا تو ضرور افاقہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند