• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 165982

    عنوان: حصول اولاد کیلیے کوئی وظیفہ بتائیں۔

    سوال: جناب حصول اولاد کیلیے کوئی وظیفہ بتائیں

    جواب نمبر: 165982

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 133-110/D=2/1440

    (۱) رَبِّ ہَبْ لِی مِنْ لَّدُنْکَ ذُرِّیَّةً طَیِّبَةً ہر نماز کے بعد پڑھا کریں ۔

    (۲) چالیس لونگ لے کر ہر ایک پر سات سات (۷-۷) بار درج ذیل آیت کو پڑھیں جس دن عورت پاکی کا غسل کرے اس دن سے ایک لونگ روز مرہ سوتے وقت کھانا شروع کرے اور اس پر پانی نہ پیئے اور کبھی کبھی میاں کے پاس اٹھے بیٹھے (ہمبستری) کرے۔ آیت یہ ہے: أو کَظُلُمٰتٍ فِیْ بَحْرٍ لُجِّیٍّ یّغْشَاہُ مَوْجٌ مِّنْ فَوْقِہمَوْجٌ مِنْ فَوْقِہسَحَابٌ ظُلُمَاتٌ بَعْضُہَا فَوْقَ بَعْضٍ إذَا أخْرَجَ یَدَہ لَمْ یَکَدْ یَرَاہَا وَمَنْ لَمْ یَجْعَلِ اللّہُ نُوْراً فَمَالَہ مِنْ نُّوْرٍ ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند