• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 165951

    عنوان: غیر اسلامی ملک میں زنا سے توبہ کا طریقہ

    سوال: حضرت میرا سوال یہ ہے کہ غیر اسلامی ملک جیسے ہندستان وغیرہ میں اگر کسی سے ایسا گناہ سرزد ہو جائے جس کی سزا اسلامی ملک میں موت ہے تو وہ کیسے توبہ کرے جیسے کسی سے اگر زنا ہوا ہو تو یہاں تو اسے سنگسار نہیں کیا جا سکتا تو وہ اس گناہ کی تلافی کے لیے کیا کریں۔

    جواب نمبر: 165951

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 124-108/D=2/1440

    جس قدر سنگین گناہ ہو اسی کے بقدر شرمندگی گریہ وزاری کے ساتھ توبہ استغفار بھی ہونا چاہئے دوچار دس بار نہیں بلکہ بار بار اتنی مرتبہ ہو کہ خود آدمی کا دل گواہی دے کہ اللہ تعالی کو میرے حال پر ترس آگیا ہوگا اور اس نے معاف کردیا ہوگا۔

    زنا پر سنگسار کرنے کی سزا کا حکم اسلامی ملک کے حاکم کو ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند