• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 165848

    عنوان: کاروبار میں برکت وترقی اور ذہنی الجھن وپریشانیوں سے نجات کے لیے کیا کریں؟ بار بار استنجا کی شکایت ہے، کیا کیا جائے؟

    سوال: ا۔ہم کوئی بھی کارو بار کرتے ہیں تو اس میں ہم نقصان ہی ہوتاہے ، اس کے لیے کوئی وظیفہ بتائیں ،اور ہم کو ٹینشن بہت رہتی ہے ۔ دوسرا سوال یہ ہے کہ ہمیں بار بار استنجائآتا شوگر کی وجہ سے ، جانچ بھی نارمل ہے ، اس کے لیے بھی کوئی وظیفہ بتائیں۔

    جواب نمبر: 165848

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:94-42/N=2/1440

    (۱): آپ استغفار کی کثرت کریں اور درج ذیل دعا روزانہ کم از کم تین سو مرتبہ پڑھا کریں، إن شاء اللہآپ کے کاروبار میں بھی برکت ہوگی اورآپ کو ذہنی الجھن وپریشانیوں سے نجات بھی حاصل ہوگی:

    اللّٰھُمَّ اکْفِنِيْ بِحَلَالِکَ عَنْ حَرَامِکَ وَأَغْنِنِيْ بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاکَ

    عن ابن عباسقال:قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم:”من لزم الاستغفار جعل اللہ لہ من کل ضیق مخرجاً ومن کل ھم فرجاً ورزقہ من حیث لا یحتسب“، رواہ أحمد وأبو داود وابن ماجة (مشکاة المصابیح، باب الاستغفار والتوبة، الفصل الثاني، ص ۲۰۴، ط: المکتبة الأشرفیة دیوبند)، وعن عليأنہ جاء ہ مکاتب فقال: إني عجزت عن کتابتي فأعني، قال: ألا أعلمک کلمات علمنیھن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم، لو کان علیک مثل جبل کبیر دیناً أداہ اللہ عنک، قل:”اللھم اکفني بحلالک عن حرامک وأغننی بفضلک عمن سواک“،رواہ الترمذي والبیھقي فی الدعوات الکبیر (المصدر السابق،،باب الدعوات فی الأوقات، الفصل الثاني،ص ۲۱۵، ۲۱۶، ط: المکتبة الأشرفیة دیوبند)۔

    (۲): روزانہ کسی وقت سات مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھ کر اور پانی پر دم کرکے پی لیا کریں، اللہ تعالی آپ کو شفا عطا فرمائیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند