• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 165621

    عنوان: کاروبار میں نقصان اور ٹیشن وغیرہ کے لیے دعا

    سوال: ا۔کوئی بھی کارو بار کرتے ہیں اس میں ہم کو نقصان ہی ہوتاہے ، اس کے لیے ، آپ مجھے کوئی وظیفہ بتائیں اور ہم کو ٹینشن بہت رہتی ہے ۔ دوسرا سوال یہ ہے کہ ہمیں بار بار استنجا ء آتاہے ، شوگر کی جانچ بھی ہے ، اس کے لیے بھی کوئی وظیفہ بتائیں۔

    جواب نمبر: 165621

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 115-113/H=2/1440

    ہر نماز کے بعد تین مرتبہ سورہٴ فاتحہ اور تین مرتبہ سورہٴ قریش اور اول و آخر تین تین دفعہ درود شریف پڑھ کر ہاتھوں پر دم کرکے اپنے جسم پر ہاتھوں کو پھیر لیا کریں اور یہی عمل رات کو باوضوء سونے سے قبل کرکے پانی پر دم کرکے پی لیا کریں اللہ پاک نقصان سے حفاظت فرمائے اور دارین کی سعادتوں سے مالا مال کرے شرور فتن سے محفوظ رکھے۔ (آمین)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند