• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 165568

    عنوان: رقم كی واپسی كی دعا

    سوال: میں کھاد کا کاروبار کرتا ہوں، ایک آدمی نے مجھ سے چھ لاکھ روپیہ کی کھاد ادھار پر لی ۔جورقم کی واپسی کا وعدہ کیا اس وعدہ کو گزرے ہے بھی دو سال ہو گئے ہیں ۔ اس آدمی نے ابھی تک پیسے نہیں دیے ۔ ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے ۔ کوئی وظیفہ بتا دیں کہ وہ مجھے میرے پیسہ واپس کر دے ۔

    جواب نمبر: 165568

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 119-116/H=2/1440

    ہر نماز کے بعد اور رات کو باوضوء سونے سے پہلے سورہٴ قریش سات مرتبہ اور اول و آخر درود شریف سات سات (۷-۷) دفعہ پڑھ کر دعاء کا اہتمام جاری رکھیں اور روزانہ کسی وقت دو رکعت نفل صلاة الحاجة بھی پڑھ لیا کریں اللہ پاک تمام مقاصد حسنہ میں پوری کامیابی عطاء فرمائے۔ (آمین)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند