• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 165470

    عنوان: ڈر ، خوف اور خوداعتمادی کی کمی دور کرنے کے لیے دعا

    سوال: مفتی صاحب میری بیٹی نبیہہ جس کی عمر 8 سال ہے ،اس بچی میں خوداعتمادی کی بہت کمی ہے ، کلاس نرسری سے لے کر آج تیسری جماعت تک اسکول کبھی روتے ہوئے تو کبھی بیدلی سے جاتی ہے ۔ اسکول اور پڑھائی سے بھاکتی ہے ۔ اسکول میں استاذہ بھی یہی کہتے ہیں کہ یہ پچی آواز ہی نہین نکالتی۔ کبھی کوئی غلطی ہوجاتی ہے تو ڈر کی وجہ سے جھوٹ بولتی ہے کہ اسے مار نہ پڑے حالانکہ ہم اسے بہت پیار کرتے ہیں، مارتے بھی نہیں لیکن مار کے خوف کی وجہ سے جھوٹ بولتی ہے ۔ آسان الفاط میں بچی میں خوداعتمادی کی کمی ہے اور ایک ڈر اور خوف کی کیفیت میں رہتی۔ اس کے لئے کوئی دعا ، کوئی تعویذ بتادیں۔

    جواب نمبر: 165470

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 64-66/M=1/1440

    بچی ابھی چھوٹی ہے عمر بڑھنے کے ساتھ ان شاء اللہ خود اعتمادی پیدا ہوتی جائے گی، بچی کو یہ دعا یاد کرادیں: لاحولَ ولاقوة إلا باللہ اور اس کو کثرت سے پڑھنے کی ترغیب دیا کریں اور یہ دعا: اللہم ألْہِمہا رُشْدَہَا وأعِدْہا مِنْ شَرِّ نَفْسِہا ، صبح و شام پڑھ کر بچی کو دم کردیا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند