• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 165032

    عنوان: شادی کے لیے وظیفہ

    سوال: میرے لیے رشتہ تو بہت آتے ہیں لیکن جو میرے ولدین اور مجھے مناسب لگتا ہے وہ لوگ مجھے پسند نہیں کرتے میں بہت سارے وظائف بھی کرتی ہوں جیسے ہی مجھے امید نظر آتی ہے میری امید ٹوٹ جاتی ہے اور میں خواب میں خود کو حاملہ دیکھتی ہوں اسک ا کیا مطلب ہے میرے لیے دعا کریں اور مجھے کوئی وظیفہ بتائیں ۔اللہ آپ کو جزائے خیر دے آمین۔

    جواب نمبر: 165032

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1435-1314/M=1/1440

    اللہ کی ذات سے امید قائم رکھیں۔ خواب میں اشارہ ہے کہ شادی اور اولاد کی خوشی نصیب ہوگی، دعا کرتا ہوں اللہ تعالی جلد نیک رشتہ مقدر فرمادے (آمین) آپ لوگ بھی نمازوں کے بعد خصوصی دعا کا اہتمام رکھیں اور روزانہ سونے سے پہلے یَا لَطِیْفُ ، اور یَا جَامِعُ سو سو مرتبہ اول و آخر سات سات مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ لیا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند