• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 164439

    عنوان: غلطی سے زنا ہوگیا‏، كیا توبہ واستغفار سے گناہ معاف ہوجائے گا؟

    سوال: میرا ایک دوست ہے وہ مسلم ہے، ا س نے ایک شادی شدہ عورت کے ساتھ زنا کرلیا۔ اب وہ بہت پریشان ہے اور بہت توبہ بھی کر رہا ہے اور کافی رو بھی رہا ہے۔ میرا دوست زنا نہیں کرنا چاہتا تھا پر اس سے غلطی سے زنا ہو گیا۔ اب وہ بہت پریشان ہے۔ میرے دوست نے اس عورت سے بات بھی کرنا بند کردیا اور مستقبل میں زنا نہ کرنے کا بھی عہد کرلیا ہے۔ آپ میرے دوست کی توبہ کے بارے میں بتائیں کہ اس کی توبہ کیسے ہوگی؟ اللہ تعالی کی جو زنا کے بارے میں وعید ہے وہ اس سے بہت ڈر رہا ہے۔ انڈیا میں شرعی قانون نہیں ہے، آپ میرے دوست کی توبہ کے بارے میں بتادیجئے ، کرم ہوگا۔

    جواب نمبر: 164439

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1513-1304/L=12/1439

    توبہ کا حاصل یہ ہے کہ گناہ پرنادم ہوکرآئندہ نہ کرنے کے عزم سے اللہ سے خلوص دل سے معافی مانگی جائے اگر آپ کا دوست اس طور پر معافی مانگ لیتا ہے تو امید ہے کہ اللہ تعالیٰ معاف فرمادیں گے۔ قال اللّٰہ تعالی: یا أیہا الذین آمنوا توبوا الی اللّٰہ توبة نصوحاً۔۔۔۔۔ قال الآلوسي: أخرج ابن مردویہ عن ابن عباس رضي اللّٰہ عنہما قال: قال معاذ بن جبل: یا رسول اللّٰہ ! ما التوبة النصوح ؟قال: أن یندم العبد علی الذنب الذي أصاب، فیعتذر الی اللّٰہ تعالی، ثم لا یعود الیہ کما لا یعود اللبن الی الضرع۔ وقال نقلاً عن الامام النووي: التوبة ما استجمعت ثلاثة أمور:أن یقلع عن المعصیة، وأن یندم علی فعلہا، وأن یعزم عزما جازماً علی أن لا یعود الی مثلہا أبداً ۔۔۔۔۔( روح المعاني: ۲۸/۱۵۹، ط: دار احیاء التراث العربي )


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند