• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 164360

    عنوان: دوسرے سے استخارہ کرانے کا حکم

    سوال: حضرت، میرے والد صاحب مجھے کاروبار کروانا چاہ رہے ہیں۔ دو کام نظر میں ہیں: ایک کام عورتوں کے چپل اور جوتی کا ہے اور دوسرا کام عورتوں کے کپڑوں کا ہے۔ کچھ لوگوں کی صلاح ہے کہ کپڑے کا کام اچھا ہے تو کچھ کی صلاح ہے کہ چپل کا کام اچھا ہے۔ اب ہم یہ چاہ رہے ہیں کہ آپ ہم کو استخارہ کرکے بتائیں کہ ہمارے لئے کونسا کام اچھا رہے گا؟

    جواب نمبر: 164360

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1255-1039/N=12/1439
    استخارے کا سنت طریقہ یہی ہے کہ جس کو استخارے کی ضرورت ہو، وہ خود اپنے بارے میں استخارہ کرے؛ اس لیے آپ خود استخارہ کریں۔ اور اگر آپ استخارہ کا طریقہ نہیں جانتے تو مقامی کسی مفتی یا عالم سے سمجھ لیں۔ نیز آپ کاروبار کے سلسلہ میں واقف کار لوگوں سے مشورہ بھی کریں ۔ 
     


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند