• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 163234

    عنوان: شغاء کے لئے دعائیں

    سوال: حضرت، مجھے کافی ٹائم سے لیور کا مسئلہ ہے کافی دوائیں لی ہیں لیور کے مسئلے کی وجہ سے دانتوں کے مسائل بھی ہوئے ہیں کافی مجھے لیکن میں اب تنگ آچکی ہوں کیونکہ اب مجھے قبض کا بھی مسئلہ ہونے لگا ہے۔ جب سے میں مسقط سے پاکستان منتقل ہوئی ہوں مجھے جلدی جلدی ہوا پانی یہاں کا راس نہیں آتا ہے اور میں دوائیں لے رہی ہوں اور مجھے اثر نہیں ہے۔ مجھے معدہ میں پانی ہوتا ہے قبض کی وجہ سے۔ برائے مہربانی آپ کوئی دعا یا وظیفہ بتائیں کہ جسے میں پڑھتی رہوں تاکہ میرے لیور، دانت ، اور قبض کے مسائل ختم ہوں اور میں صحت یاب ہو جاوٴں۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 163234

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1059-835/SN=11/1439

    (الف) رَبِّ أني مسّني الضّرّ وأنْت أرحَمُ الرَّاحِمِین ۔

    (ب) اللّٰہمّ ربَّ النّاس مُذْہِبَ البأس اشْفِ أنْتَ الشافي ، لاشَافِيَ إلا أنْتَ شفاءً لایُغَادِرُ سَقْمًا ۔

    (۳) اَلغَنِيُّ ۔

    مذکورہ بالا دعائیں آپ کثرت سے پڑھا کریں، ان شاء اللہ صحت حاصل ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند