• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 163134

    عنوان: من ہی من میں بیت الخلاء میں دعا مانگنا

    سوال: کیا بیت الخلاء کے اندر ہم من ہی من میں دعا مانگ سکتے ہیں؟ کیا بیت الخلاء اندر دعا مانگنے کی گنجائش ہے یا غلط اور گناہ ہے ؟مہربانی کرکے تفصیل سے بتادیں۔ (۲) گھر پر نماز ادا کرنا کیسا ہے ؟ایک شخص بنا عذر کے گھر کے اندر نماز ادا کرتا ہے جب کے مسجد گھر کے بالکل پاس میں ہے ؟ کیا اس اس شخص کی نماز درست ہوجائے گی؟ ایسے شخص کے لئے کیا حکم ہے ؟ تفصیل کے ساتھ جواب دیں۔

    جواب نمبر: 163134

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1333-1280/H=1/1440

    (۱) دل ہی دل میں بھی دعاء نہ مانگے بلکہ اس موقع پر اپنی ظاہری وباطنی گندگی کا استحضار کرے تاکہ تکبر کی بیماری سے نجات حاصل ہوکر تواضع کی صفتِ حسنہ میں اضافہ ہو۔

    (۲) اگر کوئی شرعی عذر ہے تو جائز ورنہ مکروہ ہے، آپ خود اس شخص سے معلوم کرلیں، ممکن ہے اس کو کوئی عذر ہو بغیر دلیلِ قوی کے کسی سے بدگمانی دل میں بسالینا بھی خطرناک رذیلہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند